پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے، فائیوجی آکشن کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں 40 ہزار روپے میں بھی فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں، کمپنیاں قسطوں پر موبائل فون دینے کی سہولت شروع کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل لائسنسنگ عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ دنیا کے 101 ممالک فائیوجی سروس لانچ کر چکے ہیں، پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہو گی، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کنیکویٹی متاثر ہوتی ہے، نیا اسپیکٹرم آنے سے سروس بہتر ہو گی۔
