سندھ میں رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کیلئے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی
جمعہ کو سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے 11:30 بجے تک ، ڈبل شفٹ والےاسکولوں میں صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک ہو گی اور جمعہ کو صبح کی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک ہو گی۔
اس کے علاوہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 تک جبکہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں جمعہ کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہو گی۔
