متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد دبئی کی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا ہے۔
کنزیومر پروٹیکشن حکام کا کہنا تہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہو گا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
حکام نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاول، دودھ ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے تاجروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
