دہلی میں انڈیا AI Impact Summit کے پہلے دن شدید بدانتظامی اور ہنگامہ آرائی کے باعث شرکا اور نمائش کنندگان مایوس ہوئے۔
وزیرِ اعظم کے دورے سے قبل سکیورٹی بندش کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند رہے، جس کے نتیجے میں نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم رہے۔
فضائی آلودگی اورشدید ٹریفک جام نے شرکا کی مشکلات بڑھا دی جبکہ بجلی کی بندش اورناقص وینٹیلیشن پرسوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
جنیوا مذاکرات ، ایران اور امریکا کا معاہدے کے اصولوں پر اتفاق
اسٹارٹ اپ بانیوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالات اٹھائے اوراحتجاج کیا، پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات بھی سامنے آئیں، جس سے کانفرنس کا ماحول متاثر ہوا۔
عالمی ٹیک ماہرین کی موجودگی کے باوجود بدانتظامی نمایاں رہی، سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور شرکا ناراض ہوئے۔
آلودہ فضا میں کانفرنس کا انعقاد صحت سے متعلق خدشات کو بڑھا گیا، جبکہ چوری کے واقعات کی اطلاعات پر منتظمین وضاحت دینے میں ناکام رہے۔
نتیجتاً انڈیا AI سمٹ کے پہلے دن کے بڑے دعوے عملی طور پر دھرے کے دھرے رہ گئے، انتظامی کمزوری اورغیرپیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے شرکا کی توقعات پوری نہ ہو سکیں اور یہ ہفتہ تنازعات کی لپیٹ میں آ گیا۔
