کرکٹ کی دنیا کے 14 سابق کپتانوں نے بانی پی ٹی آئی اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سنیل گواسکر، کپل دیو، ایئن چیپل، کلائیو لائیڈ اور مائیکل ایتھرٹن سمیت 14 بڑے ناموں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو ان کی مرضی کے ماہر ڈاکٹروں سے فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
سابق کپتانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ایک عالمی سپورٹس آئیکون اور سابق وزیر اعظم ہیں، لہذا ان کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی ہمدردی اور باوقار سلوک ہونا چاہیے جس میں اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقاتیں اور شفاف قانونی عمل تک رسائی شامل ہو۔
کپتانوں کا کہنا ہے کہ میدانِ جنگ کی رقابت کھیل کے ختم ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے لیکن باہمی احترام ہمیشہ قائم رہتا ہے، اسی جذبے کے تحت وہ اپیل کرتے ہیں کہ عمران خان کے معاملے میں انصاف اور انسانیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔
عمران خان کی رہائی کیلئے جتنی کوشش محسن نقوی نے کی ، کسی اور نے نہیں کی ، علی امین گنڈاپور
اپیل پر دستخط کرنے والوں میں ایلن بارڈر، ڈیوڈ گاور، اسٹیو وا، ناصر حسین اور جان رائٹ جیسے معتبر کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
