برونائی، عمان اور سنگاپور میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برونائی دارالسلام میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسی طرح عمان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ جس کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا۔
