احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات ، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کے دونوں آخری گواہان، تفتیشی افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
