باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 12 خارجی ہلاک ہوگئے،دھماکے کے باعث چیک پوسٹ تباہ ہوگئی جس کے نیتجے میں 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ،دھماکے کے باعث بچی بھی شہید ہوئی۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 133 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید
دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 7 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذکرنےوالے ادارے دہشت گردوں کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی۔
وادی تیراہ میں آپریشن نہیں ہونا چاہئے ، مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ، سہیل آفریدی
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں اور ایک معصوم شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فںتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
