وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے 40لاکھ رمضان کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ مستحق افرادکی دہلیز پرپہنچایا جا رہا ہے،اگرکسی کوراشن کی ضرورت ہےتو اسے پہنچایاجائےگا،ماہ رمضان میں مہنگائی کاجن باہرنکل آتاہے،مہنگائی پرقابو پانےکیلئے خصوصی انتظامات کیےجائیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا رمضان کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،عوام کو ریلیف دینے کیلئےخصوصی انتظامات کیے جائیں گے، عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
دنیابھرمیں دوران رمضان خصوصی بچت کاؤنٹرز لگائے جاتےہیں،ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو معافی نہیں ملے گی،سہولت بازاروں سے ہوم ڈیلیوری بھی ہوگی۔
