پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اور قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عماد وسیم کا نکاح 16 فروری کو ہوا، اور پہلی تصاویر اور ویڈیوز ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شیئر کیں، جن میں عماد وسیم اور نائلہ راجہ نامی وکیل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شادی کے جوڑے کے طور پر کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
عماد وسیم کی دوسری شادی، سابق اہلیہ کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا
بعد ازاں عماد وسیم اور نائلہ راجہ دونوں نے اپنے انسٹاگرام پیجز پر شادی کی باقاعدہ تصدیق بھی کی۔ عماد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہو سکی، جو ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا، تاہم اس دوران انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت، یعنی اپنے بچوں کی صورت میں خوشیاں ملیں، جن سے ان کی محبت بے پناہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دسمبر 2025 میں طلاق کے بعد، انہوں نے غور و فکر اور والدین کی رہنمائی کے بعد نائلہ راجہ سے شادی کا فیصلہ کیا۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ نیا رشتہ امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔
View this post on Instagram
دوسری جانب، نائلہ راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ کیا، ایک ایسے شاندار شخص سے شادی کر کے۔ اگر یہ آپ نہ ہوتے تو شاید میں کبھی بھی شادی کرنے کا انتخاب نہ کرتی۔ آپ نے بے شمار طریقوں سے میری حفاظت کی، حتیٰ کہ جب آپ خود اپنی جدوجہد میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ جولائی 2025 میں نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی جب انہیں عماد وسیم کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس وقت ثانیہ اشفاق عماد وسیم کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔
طلاق کے بعد نیا تنازعہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا بیان سامنے آ گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عماد وسیم نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے تقریباً دو ماہ بعد ہی دوسری شادی کی ہے۔
