محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔
سنگل شفٹ اسکول صبح ساڑھے 8سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعہ کوسنگل شفٹ اسکول ساڑھے 12بجے بند ہوں گے۔
غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کیلئے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی
ڈبل شفٹ مارننگ کلاسز ساڑھے 8 سےساڑھے 12بجے تک جاری رہیں گی،ایوننگ شفٹ اسکول دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کو ڈبل شفٹ کلاسزساڑھے 12 سے 5 بجے تک ہوں گی ،گرلز اسکولوں کے اوقات بوائز اسکولوں سے 15 منٹ پہلے مقرر کئے گئے ہیں۔
