پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور پاپ گلوکار عاصم اظہر کی ایک ساتھ رقص کرتی ویڈیو کے وائرل ہونے کے چند دن بعد، اداکارہ میرب علی کے انسٹاگرام پیغام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میرے بارے میں فکر نہ کریں، اپنے اعمال پر غور کریں۔ اگرچہ اس پیغام میں کسی شخص کا نام نہیں لیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے حالیہ وائرل ویڈیو اور سابقہ تعلقات کے تناظر میں جوڑ کر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کے شرارتی جواب سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی تقریباً تین سال تک قائم رہی، تاہم بعد ازاں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی، جس پر مداحوں نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ منفرد انداز میں منائی، اور تقریب کا تھیم شادی رکھا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ تقریب میں ہانیہ زرد لباس میں ملبوس تھیں اور مایوں و مہندی کے سجاوٹی عناصر کے درمیان خوشی سے رقص کرتی نظر آئیں۔
ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں گلوکار عاصم اظہر بھی موجود تھے، جس سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ یہ ایک تخلیقی سالگرہ تھی، حقیقی شادی نہیں، اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے انہوں نے پیچھے سے منظر والی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram
اس منفرد تھیم اور وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا اور مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔
