جنیوا: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ اور منصفانہ معاہدے کے لیے جنیوا آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھمکیوں کے سامنے سر جھکانا ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے دورہ جنیوا کا مقصد ایسے حقیقی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔ جو ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کی راہ ہموار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: امن بورڈ کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر اور ہزاروں اہلکار دینے کا وعدہ کر چکے ، ٹرمپ
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائے گا۔
