قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیان میں عماد وسیم نے اپنی ذاتی زندگی، سابقہ شادی اور حالیہ نکاح سے متعلق پہلی بار تفصیلی مؤقف دیا۔
عماد وسیم نے کہا کہ ناکام شادی میری زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھی، تاہم اسی رشتے سے انہیں ان کے بچوں جیسی سب سے بڑی نعمت ملی، جن سے ان کی محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔
ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ رشتے کو بچانے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ دیر تک رکے رہے ، بعض فیصلوں پر افسوس ہے۔
View this post on Instagram
عماد وسیم نے بتایا کہ اب انفلوئنسر نائیلہ راجہ سے شادی کر چکا ہوں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے اور ہر معاملے کو عوامی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔
