کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے سائبر خطرات کے پیشِ نظر ملک گیر سائبر شیلڈ سسٹم متعارف کرا دیا۔ جسے اسٹیٹ بینک وژن 2028 کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پہلی بار ملک بھر میں ایک جامع سائبر شیلڈ نظام نافذ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سسٹمز کو مزید محفوظ اور مضبوط بنانا ہے۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے سکیورٹی پروٹوکولز اپنائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کے بعد ملک گیر بینکنگ سسٹم کی سائبر حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نئی نوعیت کے خطرات سامنے آنے پر حکمت عملی میں بھی ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
مرکزی بینک کے مطابق سائبر شیلڈ سسٹم کے نفاذ سے آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید محفوظ ہو گیا ہے۔ جس سے صارفین کے مالیاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
