ابوظہبی کے اسکولوں میں بچوں کے لیے صحت مند خوراک یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین جاری کر دیئے گئے۔
ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج نے اسکولوں میں ممنوعہ کھانے اور مشروبات کی فہرست شائع کی ہے۔
قوانین کے مطابق اسکول کے لنچ باکس میں میٹھے مشروبات، زیادہ چکنائی یا شکر والے کھانے، پراسیسڈ اشیاء، مصنوعی ایڈٹیوز اور کچھ ڈیری و سویابین مصنوعات شامل نہیں ہونی چاہئیں۔
غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کیلئے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی
شکر والے مشروبات، سیرپ والے جوس، سافٹ ڈرنکس، انرجی یا اسپورٹس ڈرنکس (سوائے مخصوص آئسوٹونک ڈرنکس کے) ، زیادہ میٹھے کھانے: کینڈی، چاکلیٹ (سوائے ڈارک چاکلیٹ کے)، مارشمیلو، لالی پاپ، آئس کریم، فلیورڈ یا میٹھا دودھ و دہی پر پابندی ہو گی۔
فرائیڈ چکن، چکن نگٹس، فلافل، سموسے، آلو یا مکئی کے اسنیکس، پراسیسڈ گوشت، اچار۔ ،مصنوعی رنگ، ذائقے یا کیمیکل والے کھانے، مخصوص فوڈ ایڈٹیوز، تیار شدہ سوسز جیسے کیچپ یا رینچ وغیرہ بھی استعمال نہیں کی جائیں گی۔
سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک سےمتعلق ہدایات جاری
اس کے علاوہ سور کا گوشت یا مشتقات، الکوحل والے کھانے، ہائیڈروجنیٹڈ فیٹس، 12 ماہ سے کم بچوں کے لیے شہد، انپاسچرائزڈ خوراک، سویابین مصنوعات، گری دار میوے، اور وہ کھانے جو بچوں کے لیے چبانے یا نگلنے میں خطرہ ہیں ، بھی ممنوع قرار دیئے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والے قانونی کارروائی اور جرمانے ہونگے۔
