بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر بھی قومی اسپنر عثمان طارق کے مداح نکلے۔
Liked a lot of things about Usman Tariq. His pause & round arm action is not his only USP. He seems a wily bowler who watches the batter till the very last minute & varies his length accordingly. Should be a sought after T20 bowler for private leagues around the world.
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 15, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کے بارے میں مجھے بہت کچھ پسند آیا،ان کا وقفہ اور راؤنڈ آرم ایکشن ان کی واحد خاص بات نہیں۔
سابق بھارتی بالر بھی عثمان طارق کے حق میں بول پڑے
عثمان ایک ہوشیار بالر لگتے ہیں،عثمان طارق بلے باز کو آخری لمحے تک دیکھتے ہیں اور اپنی لینتھ کے مطابق گیند پھینکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مطلوب بالر بن سکتے ہیں۔
