افغانستان نے یو اے ای کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں رحمان اللہ گربز اور ابراہیم زادران بیٹنگ کے لئے آئے۔ رحمان اللہ گربز بغیر کوئی رنز بنائے جنید صدیقی کی گیند پر صہیب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
گلبدین نائب 13 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، صدیق اللہ اتل 16 رنز بنا کر محمد جواد اللہ کا شکار بنے۔
ابراہیم زادران نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے اور وہ محمد عرفان کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
درویش رسولی نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور جنید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ افغانستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔
عظمت اللہ عمرزئی 40 رنز اور محمد نبی تین رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے علی شان شرفو 40 اور شعیب خان 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مقررہ بیس اوورز میں یو اے ای نے نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور افغانستان کو 161 رنز کا ہدف دیا۔
شاہد آفریدی نے شاہین، بابر اور شاداب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
