کولمبو: پاکستان کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شکست کے بعد کہا کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز صورت حال کے مطابق نہیں کھیل سکے، ان کا کہنا تھا کہ رن چیز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کے باعث پریشر بڑھ گیا۔
سلمان آغا نے کہا کہ ہم 4 اسپنرز کے ساتھ گئے تھے، ہم بیٹنگ میں بھی اچھا آغاز نہ کر سکے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاور پلے میں تین چار وکٹیں گر جائیں تو پھر مشکل ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہو گئی تھی لیکن ہم نے صورتحال کے مطابق بالنگ نہیں کی اور بیٹنگ بھی ٹھیک طرح نہ کر سکے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے باآسانی پاکستان کو شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہمارا اگلا میچ ہے، ہمیں وہ میچ جیت کر کوالیفائی کرنا ہے۔
