کولمبو(عثمان خان)بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے زیادہ ترارکان پلئنگ الیون میں تبدیلی کے حق میں نہیں۔
پاک بھارت میچ،آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا
شاہین شاہ آفریدی ، عثمان خان اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے،ٹیم مینجمنٹ وننگ کمبی نیشن کو خراب نہیں کرنا چاہتی۔
حتمی پلئنگ الیون کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد ہو گا،یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیم آج مدمقابل ہونگی،ٹاس 6 بجے اور میچ ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
