پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس حوالے سے اپنا استعفیٰ سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین کے نام خط کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری
استعفے کے متن میں مراد سعید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے اور یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین میں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کو سخت فیصلے کرنے چاہئیں اور فوری طور پر پارلیمانی نظام سے الگ ہونے پر غور کرنا چاہیے۔
مراد سعید نے اپنی سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ چئیرمین تحریک انصاف کو بھیج دیا
پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفی دینے کا مشورہ/ مطالبہ بھی کر دیا pic.twitter.com/wvv0wZbqNb
— PTI (@PTIofficial) February 14, 2026
مراد سعید نے اپنی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ سینیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر قانون ساز اداروں سے بھی یک مشت استعفے دیے جائیں تاکہ عوامی مینڈیٹ کے حوالے سے واضح سیاسی پیغام دیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی کو سینیٹ سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
مراد سعید اسلام آباد میں نظر آیا تو پکڑنے سے کس نے روکا تھا ؟ بیرسٹر سیف
واضح رہے کہ مراد سعید 2025 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے اب تک بطور سینیٹر حلف نہیں اٹھایا تھا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس استعفے کے بعد ملکی سیاست میں نئی بحث شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن اور حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی ردعمل متوقع ہے ۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پارلیمانی سیاست پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
