محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گی، جس کے اثرات ملک کے مختلف علاقوں میں نظر آئیں گے۔
رمضان سے قبل بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان
مغربی لہر کے زیر اثر 16 اور 17 فروری کو کوئٹہ، زیارت، چمن، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی ، خضدار، کیچ، تربت، پنجگور، گوادر، اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔
17 فروری سے کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، دادو اور سکھر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
برطانیہ میں موسلا دھار بارش، 100 سے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ڈی آئی خان میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ علاوہ ازیں ڈی جی خان، ملتان، بھکر اور بہاولپور میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
