چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سری لنکن نائب وزیر برائے اسپورٹس نے کہا کہ محسن نقوی کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے اور ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان کا اسپن اٹیک مضبوط ہے، منصوبہ بندی کر رکھی ہے، بھارتی کپتان
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچ سری لنکا میں ہو رہے ہیں اورمیزبان ملک کے عزت و احترام کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔
محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر اسپورٹس کے درمیان ملاقات میں کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، میچزکی کامیاب میزبانی اوردونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا کی میزبانی سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔
