بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے 20 منٹ تک بات کروائی گئی ہے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔ اب ہم شفا انٹرنیشنل اسپتال میں بانی کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں فوری علاج کے منتظر ہیں۔
عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک ، مناسب علاج فراہم کیا جائے ، سابق کرکٹرز
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہر ڈاکٹروں کو بانی کی بینائی بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ علاج کی فراہمی میں مبینہ طور پر جان بوجھ کر تاخیر کے باعث بانی کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کے علاج میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
