پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان کو تکلیف ہوئی ہے اور ان کے علاج پر سوالات اٹھانا ان کی جماعت کا حق ہے۔
قمرزمان کائرہ نے علاج اور صحت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بروقت علاج نہ کرانے کی وجوہات پر تحقیق ہونا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی غفلت نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹرنے دیکھا اوربعد میں اسپتال منتقل کیا گیا، اگراسپتال لے جانے کی اطلاع خاندان یا پارٹی کو دی جاتی تو سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔
عمران خان کی 20 منٹ تک بات کروائی گئی ، بچوں کی آواز سن کر بیحد خوش ہوئے ، علیمہ خان
انہوں نے دعا کی کہ اللہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے اور ان کی بینائی 100 فیصد بحال ہو، سینئر رہنما نے اس موقع پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو موجودہ سسٹم سے جو تحفظات ہیں ان پر باہمی ڈائیلاگ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں شفاف اور محفوظ سیاسی ماحول قائم رہ سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحت کے معاملات میں شفافیت اور بروقت اقدامات نہ صرف سیاسی رہنماؤں بلکہ عوام کے لیے بھی اہم ہیں۔
