رمضان سے قبل ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے ، جو کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانیہ میں موسلا دھار بارش، 100 سے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 فروری کو داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں 18 اور 19 فروری یعنی یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
