کراچی، سپرہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کرسڑک کے اطراف سے گزرتی وین پر الٹ گیا، حادثے کی زد میں ایک کار بھی آگئی جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ابتدائی طور پردو افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی، زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ ، اسپتال منتقل
ایس ایس پی ملیر نے تصدیق کی کہ آئل ٹینکر کراچی کی جانب آرہا تھا اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب موٹروے حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی ملیر نے حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
