وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کی عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آئل اور گھی پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے پاکستان گھی مل مالکان کی ملاقات ہوئی ،بعدازاں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں تمام گھی اور آئل پر10 روپے تا 16روپے فی کلو/لٹر پیکٹ رعایت ہوگی۔
آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
ماہ رمضان میں ہر فرد تک معیاری اور بارعایت آئل گھی مارکیٹ میں میسر ہو گا،مستقبل میں پام آئل قیمتیں کم ہونے کی صورت میں انڈسٹری اتھارٹی سے مشاورت کے ساتھ پرائس میں فوری ریلف دے گی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں جدید سسٹم متعارف کروانے کی فوری ضرورت ہے،ٹرانسفیٹی ایسڈ کو کم کرنے کے لیے سستے اور جدید طریقے موجود ہیں۔
گھی کی کوالٹی، ٹیسٹنگ کے عمل کو جدید اور بین الاقوامی طرز پر لایا جا رہا ہے۔ناقص کوالٹی گھی کی مارکیٹ میں سپلائی پر سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔
2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان
اس موقع پرچیئرمین گھی مل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آئل گھی کے معیار میں بہتری،یونٹ مینجمنٹ میں فوڈ اتھارٹی نے انڈسٹری کی راہنمائی کی۔
