لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔3 روز تک پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
کوئٹہ شہر میں پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق اشیا کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔بازاروں میں غیر معمولی گہما گہمی ہے۔
بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عمل درآمد کیا گیا، مریم نواز
دکانداروں کے مطابق گزشتہ چند روز میں پتنگوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
