جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ،سروسز اسپتال منتقل
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن، کامران مرتضیٰ اور دیگر نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہے۔ جے یو آئی نے کارکنوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
