کوہاٹ بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری پک اپ ناکارہ بنا دی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ممکنہ سانحہ ٹل گیا،ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی موقع پر پہنچ گئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خطرناک مواد ڈیفیوز کر دیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 133 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان اور 18 عام شہری شہید
پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا،ضلع بھر میں چیک پوسٹس اور ناکہ بندی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی شروع کردی،بروقت کارروائی سے سینکڑوں جانیں محفوظ ہوئیں۔دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
