اوکاڑہ، دیپالپور روڈ پر واقع ایک آئل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ اچانک بوائلر پھٹنے سے ہوا جس کے باعث فیکٹری کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا اورملبہ دور تک پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
زخمیوں اور متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی علاقوں میں بھی آواز سنی گئی، حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں
فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔
