صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرعنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عنبرین جان ملک کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹراتھارٹی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔
نیپرا نے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دیدی
ان کی تقرری سے الیکٹرانک میڈیا کے شعبے میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ متوقع ہے اور یہ قدم میڈیا ریگولیشن میں نیا باب کھولنے والا قرار دیا جا رہا ہے۔
