راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور علی زمان ایڈووکیٹ کو مبینہ اغواء کے بعد رہا کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے جسم پر مبینہ تشدد کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی کارکن پر تشدد نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے ایک وارننگ ہے کہ ریاستی جبر اور ظلم کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا۔ کہ علی زمان اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز راولپنڈی کے مصروف کچہری چوک سے تین بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ علی زمان اور ان کے بھائی کی فوری اور محفوظ بحالی یقینی بنائی جائے۔ اور اغواء میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوکیٹ علی زمان کے کچہری چوک سے اغواء کی مذمت:
پاکستان تحریک انصاف پشاور سے فارم-45 کے ایم پی اے و سابق سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف خیبر پختونخوا ایڈوکیٹ علی زمان کے راولپنڈی کے مصروف کچہری چوک سے اغواء کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اطلاعات کے…
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2026
یہ بھی پڑھیں: 38 ہزار سے زائد پاکستانی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اغواء اور مبینہ تشدد کے ایسے واقعات سیاسی کارکنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ اور ریاستی اداروں کو شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
علی زمان ایڈووکیٹ تو رہا ہوگئے
لیکن ظالم جابر ریاست نے تشدد کرکے کوئی کثر نہیں چھوڑی
کب تک یہ ظلم جاری رہے گا
یہ ایک سیاسی ورکر پر تشدد نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی کے لیے ایک آواز ہے
کہ یہ ظلم ہر کسی پر بھی ہو سکتا ہے https://t.co/an1PnZzujk pic.twitter.com/9PYJxQhbab— Sadiq Afridi صدیق آفریدی (@iamSadiqAfridi) February 11, 2026
