بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی،فہرست میں میرحر بیار مری اور میر براہمداغ بگٹی کے نام بھی شامل ہیں ۔
مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع پر 25 کروڑسے 5 لاکھ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔حربیار مری اور براہمداغ بگٹی کی اطلاع پر 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی
اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی،دہشت گردوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1719 اور 1213 جاری کئے گئے ہیں۔
فہرست 31 جنوری کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد جاری کی گئی ۔
