نیلم کے علاقے کیل سیری میں برفانی تودہ گرنے کے باعث شاہراہ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
انچارچ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) اختر ایوب نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ شاہرات کے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 40 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اختر ایوب کے مطابق موسم صاف ہونے کے بعد پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا، انہوں نے عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی
یہ واقعہ نیلم کی اہم شاہراہ پر پیش آیا ہے، جو علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں اور ٹریفک کے لیے اہمیت رکھتی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا اور متاثرہ افراد محفوظ ہیں۔
عوام کو مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ برفانی تودے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اختیار کریں اور موسم کے بہتر ہونے تک سفر کو محدود رکھیں۔
