اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی) رہنماؤں عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیا۔
مارچ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق ان دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو متعدد بار طلب کیا گیا۔ تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بھیک مانگنا منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، وزیر دفاع
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج کے حوالے سے دو مقدمات درج ہیں۔
