سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت میں تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا، مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے خیال میں یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے، 24 اگست 2023 کا حکمنامہ تھا جس کے خلاف کیس آیا تھا۔
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا
عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہو چکا یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔
