پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بند کر دی گئی۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ بند کی گئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کی گئی۔
جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل ہونے کے بعد بحال کر دی گئی
علاوہ ازیں راولپنڈی میں گرین بس سروس بھی بند کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔تاہم راولپنڈی میں صورتحال معمول پر ہے۔
