انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست مسترد کر دی۔
ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو کیس میں انڈر ٹرائل ملزم ہیں قیدی نہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ پاکستان پریزن رولز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا کوئی ذکر نہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست خارج کر دی۔
