اسپارکو نے ہیومن سپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگ میل کامیابی سے عبور کر لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپارکو نے خلا باز امیدواروں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
پاکستان میں ابتدائی اسکریننگ کے بعد 2 امیدواروں کو حتمی طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، دونوں امیدواروں نے چین کے آسٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق جامع طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جائزے مکمل کیے۔
شارٹ لسٹ امیدوار چینی آسٹروناٹس سینٹر میں 6 ماہ کی خلا باز ی کی تربیت لیں کریں گے، جس کے بعد امیدواروں کو اکتوبر یا نومبر میں چینی خلائی اسٹیشن پر خلائی مشن کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان
واضح رہے کہ پاکستان اور چین میں تعاون فروری 2025 میں دستخط کئے گئے دو طرفہ آسٹروناٹ تعاون معاہدے کے تحت ہو رہا ہے، جو وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں طے پایا۔
