سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وائرل نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفیکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے سات فروری 2026 کو حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر بند رہیں گے۔
سندھ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے نام سے وائرل نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار پھر تبدیل
سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اس نوٹیفیکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے 7 فروری کو اسکول بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔
انہوں نے والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر نہ کریں۔
