ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹرییٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ جاری
تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی، تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
