پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم پر ابتدائی میچز کا کوئی دباؤ نہیں اور تمام کھلاڑی ہر مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور اب اصل توجہ طے شدہ پلان پر عملدرآمد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ چھ ماہ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلتی آئی ہے اور اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔
کپتان نے کہا کہ مقصد تمام میچز جیتنا ہے اور اگر ٹیم تینوں میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو رن ریٹ کا دباؤ بھی نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم ٹیم کے کنٹرول میں نہیں، تاہم پرفارمنس ضرور ہمارے ہاتھ میں ہے اور اسی پر فوکس ہے۔
بیٹنگ آرڈر سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے واضح کیا کہ وہ تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کریں گے اور نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
