اڈیالا جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کر دی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
عمران خان کے بیٹے کا ویزا معاملے پر حکومت پر الزام، عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل
واضح رہے کہ 2 روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔
