اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 5 فروری کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے 5 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔ جس کے مطابق دوپہر 2:30 بجے سے 3:30 بجے تک شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ رہیں گی۔
ایڈوائزری کے مطابق اس دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ اور سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔
مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے اور جانے والے شہریوں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جبکہ سرینا اور بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ اور کھنہ کے راستے کو ترجیح دیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری کسی بھی تازہ صورتحال یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیںں: عمران خان کے بیٹے کا ویزا معاملے پر حکومت پر الزام، عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔
