محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس کو بحال کر دیا ہے۔
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے، جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کیا گیا۔
چمن کے لیے پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی ہے اور ٹرین چمن کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ کیلئے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔
پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی کے واقعات کی وجہ سے اندورن ملک کے لئے ٹرین سروس 31 جنوری کو معطل کی گئی تھی۔
