فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد اور اسکے سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،فیلڈ مارشل کو سکیورٹی اور داخلی سلامتی اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے ہم منصب خلیفہ ابوالقاسم حفتر کی ملاقات
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے سکیورٹی ادارو ں کی پیشہ ورانہ مہارت ، بہادری اور قربانیوں کو سراہا، فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ تشدد اور دہشتگردی کسی بھی جواز کے تحت قابل قبول نہیں ، دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
