مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ ماں اور نومولود کی حالت تسلی بخش ہے،ٹرین انجن خراب ہونے کے باعث دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی، بوگی نمبر 8 میں ڈیلیوری کا واقعہ ہوا،ریلوے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضانے بروقت ڈاکٹرز طلب کیا۔
معروف اداکار رام چرن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مداحوں میں خوشی کی لہر
ٹرین میں موجود ڈاکٹرز نے ماں اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ڈیلیوری کے بعد خاتون اور بچے کو کورنگی اسپتال منتقل کیاگیا۔
ریلوے پولیس کی درخواست پر ریسکیو 1122 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی،خاتون اور نومولود کو اہلِ خانہ کی رضامندی سے کورنگی اسپتال منتقل کیا گیا۔
