اسپین اور پرتگال میں طوفان لیو کی آمد کے پیش نظر مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ جبکہ دونوں ممالک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتگال کی حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کو مختلف حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسپین میں ایک ہفتہ قبل آنے والے طوفان کرسٹن کے اثرات تاحال برقرار ہیں۔ جس کے باعث متعدد علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ کھیت زیرآب آ گئے ہیں جبکہ سڑکیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر رضامند کر لیا
حکام کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
